ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی گرفتاری ، شہر کے مختلف حصوں میں توڑ پھوڑ کا سلسلہ جاری رہا

عمران خان کی گرفتاری ، شہر کے مختلف حصوں میں توڑ پھوڑ کا سلسلہ جاری رہا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم :  چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد شہر کے مختلف مقامات پر شرپسندوں کی جانب سے توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری رہا۔
 پی ٹی آئی کے کارکنان نے زمان پارک میں سرکاری واٹر کنٹینر کو آگ لگا دی۔ کارکنان نے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ بھی کیا۔ پولیس کی جانب سے کارکنان پر آنسو گیس کے شیل فائر کیے گئے۔ کارکنان نے مال روڈ انڈر پاس پر لگایا گیا کنٹینر بھی نذر آتش کردیا۔

کارکنان نے جی او آر ون پر حملے کی کوشش کی اور روکنے پر پولیس اہلکاروں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور مال روڈ پر سجاوٹ کیلئے لگائے گملے بھی توڑ دیے۔ پولیس کی جانب سے متعدد کارکنان کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔ کارکنان پی ٹی آئی قیادت کی کال پر شام 5 بجے لبرٹی گول چکر پہنچے جہاں پولیس کی جانب سے کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا۔ لبرٹی کو جانے والے تمام راستے کنٹینر لگا کر بند کردیے گئے تھے۔