ویب ڈیسک: پنجاب کے گورنر محمد بلیغ الرحمان نے کور کمانڈر لاہور کو ٹیلی فون کرکے ان سے ان کی اور اہلخانہ کی خیریت دریافت کی۔
گورنر پنجاب نے افسوس ظاہر کیا کہ حملہ کرکے ایک اہم اور قائد اعظم سے نسبت رکھنے والے قومی اثاثے کا نقصان کیا گیا، ہماری اقدار اور اعلیٰ روایات کو نقصان پہنچایاگیا۔
گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے امید ظاہر کی کہ شر پسندی اور انتشارکاجلد خاتمہ ہوگا۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار ئے جانے کے بعد لاہور میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے کور کمانڈر لاہور کے لاہور کینٹ میں واقع گھر پر حملہ کر کے گھر کا ساز و سامان لوٹ لیا تھ اور توڑ پھوڑ دیا تھا اور باقی ماندہ سامان کو آگ لگا دی تھی۔