ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نےامن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد اسلام آباد ، پنجاب اور دیگر شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پرتشدد مظاہرے کیے جارہے ہیں، ان تشدد مظاہروں کے پیش نظر امن و امان کی صورتحال میں بہتری کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب نے فوج تعینات کرنے کی سفارش کی تھی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں فوج تعیناتی کے لیے وفاق کو ریکوزیشن بھجوا دی، جس کے بعد وفاقی حکومت نے پاک فوج کو آرٹیکل 245 کے تحت تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کے 4 تھانوں میں مقدمات درج کر لئے گئے۔ جلاؤ گھیراؤ، املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس اہلکاروں پرحملے کی دفعات شامل ہیں۔ اسلام آباد میں دفعہ 144 کے بعد ریڈ الرٹ بھی جاری کر دیا گیا۔
دوسری جانب پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی نگراں حکومت کی جانب سے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فوج طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔