(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہو چکے۔
عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملکی حالات کے پیش نظر وزیر اعظم شہباز شریف لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہو چکے ہیں۔ وہ علی الصبح خصوصی طیارے سے پاکستان کیلئے روانہ ہوئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف لندن کے لوٹن ائرپورٹ سے روانہ ہوئے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نے موجودہ ملکی صورت حال کے پیش نظر اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا اجلاس بلایا ہے۔ آج شام وزیر اعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہو گا جس میں موجودہ ملکی صورت حال سے نمٹنے کیلئے مؤثر اور جامع حکمت عملی اپنائی جائے گی۔