ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور میں شر پسندوں نے مریض کو ایمبولینس سے نکال کر آگ لگا دی ، 4جھڑپوں میں 4 ہلاک

پشاور میں شر پسندوں نے مریض کو ایمبولینس سے نکال کر آگ لگا دی ، 4جھڑپوں میں 4 ہلاک
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پشاور میں شیرشاہ روڈ پر شر پسندوں نے ایدھی ایمبولینس کو روکا، مریض کو اُتارا اور  ایمبولینس کو توڑ پھوڑ کے بعد نذر آتش کر دیا۔ بدھ کے روز تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں  4 افراد ہلاک ہو گئے ۔

شیرشاہ روڈ پر پی ٹی آئی کے کارکنان مسلح ہیں جو فائرنگ بھی کر رہے ہیں جب کہ پولیس کی جانب سے بھی فائرنگ کی جارہی ہے۔ 

تحریک انصاف کے مظاہرین نے ریڈیو پاکستان کی عمارت میں گھس کر  لوٹ مار کی اور عمارت کو آگ بھی لگادی۔ڈی جی ریڈیو پاکستان طاہر حسن کے مطابق عمارت میں گھسنے والےافراد مسلح ہیں اور انہوں نے وہاں موجود خواتین عملے پر بھی تشدد کیا۔گزشتہ روز بھی شر پسندوں نے  چاغی یادگار کو آگ لگادی تھی۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق اسپتال میں بدھ کے روز 27 زخمیوں اور 4 لاشوں کو لایا گیا ہے، زخمیوں اور مرنے والوں کو گولیاں لگی ہیں۔ہسپتال کےترجمان کے مطابق  زخمیوں کو  طبی امداد دی جا رہی ہے، جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔