ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم عمران خان نے گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جو سپریم کورٹ نے اعتراضات عائد کرتے ہوئے ہوئے درخواست واپس کردی۔ رجسٹرار آفس نے ادرخواست واپس کرنے کی وجہ بتائی کہ کیا کہ عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کےخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کرسکتے ہیں۔ عمران خان نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔ درخواست کے ساتھ لگائی گئی دستا ویزات مکمل نہیں اور نہ ہی وکالت نامہ دستخط شدہ ہے۔
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے گرفتاری کو درست قرار دینے کے فیصلے کو کالعدم قراردینے کی استدعا کی گئی تھی۔درخواست میں کہا کیا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ میں تضادات ہیں۔ عدالت عمران خان کو غیر قانونی حراست سے نکالنے میں ناکام رہی۔ چئیرمین نیب کے جاری کیے گئے وارنٹ غیر قانونی ہیں۔