ویب ڈیسک: توشہ خانہ کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان پر فرد جرم عائد کردی۔
توشہ خانہ کیس کی سماعت پولیس لائن ہیڈکوارٹر ایچ الیون کے گیسٹ ہاؤس میں ہوئی جہاں عمران خان کو پیش کیا گیا،کمشنر آفس نے حفاظتی وجوہات کے باعث پولیس لائنز کو عدالت کا درجہ دیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے آج عمران خان کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔عدالت نے عمران خان پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کردی تاہم عمران خان نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے دستاویزات پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔
گزشتہ سماعت پر عدالت نے توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت اور دائرہ اختیار سے متعلق درخواستیں مسترد کردی تھیں۔