ویب ڈیسک: آئے روز مقبولیت کے نت نئے ریکارڈ بنانے والے مقبول ترین ڈرامے ’ تیرے بن ‘ میں’ میرب ‘ کے کردار کو نبھانے کیلئے اداکار عمر عالم نے معصومانہ خواہش کرتے ہوئے اپنی خدمات پیش کردیں۔
انسٹاگرام پر عمر عالم نے اپنی اور اداکار وہاج علی کی ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں ڈرامہ تیرے بن کے مرتسم ( اداکار وہاج علی ) نے اپنے مخصوص انداز میں عمر عالم کا ہاتھ سختی سے پکڑا اور انہیں گھسیٹ کر لے گئے۔
View this post on Instagram
عمر عالم نے سر پر دوپٹہ لے کر خودکو میرب کی طرح پیش کیا جب کہ اس دوران عمر عالم نے خود کو میرب ظاہر کرتے ہوئے اپنا غصہ دوپٹے پر نکالا۔ اداکار عمر عالم نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ڈرامہ تیرے بن میں میرب کے کردار کو نبھانے کیلئے راضی ہوں ، وہاج علی بھی تقریباً اس کیلئے تیار ہیں۔