ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی گرفتاری پر سابق کرکٹرز کا رد عمل آگیا

عمران خان کی گرفتاری پر سابق کرکٹرز کا رد عمل آگیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد سابق کرکٹرز محمد حفیظ، وسیم اکرم اور وقار یونس کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ 

 عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پر تشدد احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، اس کے علاوہ  پی ٹی آئی کے حامیوں اور عمران خان کے مداحوں کی طرف سے ان کے لیے پیغامات جاری کیے جارہے ہیں۔ 

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وسیم اکرم نے لکھا ہے کہ آپ اکیلے ہیں لیکن آپ کے ساتھ لاکھوں لوگ ہیں۔محمد حفیظ کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کو دردناک اورقابل مذمت عمل قرار دیا گیا ہے۔

 دوسری جانب وقار یونس نے بھی عمران خان کی گرفتاری کے وقت کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا ہم آپ کے بالکل پیچھے ہیں کپتان، آخر میں ناانصافی ہی آزادی پیدا کرتی ہے۔ ساتھ ہی وقار یونس نے عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان زندہ باد کا ہیش ٹیگ استعمال کیا اور لکھا آئیے اپنے رہنما اور آزادی کی حفاظت کرتے ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر