ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسد عمر بھی پکڑے گئے

Asad Umar, Shah Mahmood Quraishi, Islamabad High Court, Arrest, Section 188, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ نے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر گرفتار کر لیا۔ تاہم تحریک انصاف کے زرائع کا کہنا ہے کہ  اسد عمر شاہ محمود قریشی کے ساتھ اسلام آباد ہائی کورٹ کوئی درخواست دائر کرنے گئے تھے کہ انہیں عمران خان سے ملنےکے لئے نیب سےاجازت دلوائی جائے۔ 

اسد عمر  اسلام آباد باد ایسوسی ایشن کےکمرے کے باہر کچھ وکیلوں کے ساتھ کھڑے تھے تو اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ نے اسد عمر کو گرفتار کر لیا۔ انہیں ہائی کورٹ کے احاطہ سے گرفتار کیا گیا۔ ا س موقع پر تحریک انصاف کے حامی وکیلوں نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی لیکن اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ نے انہیں پیچھے ہٹا دیا۔معلوم ہوا ہے کہ بارروم میں اسد عمر اور شاہ محمود نے وکیلوں سے مشورہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ نیب قانون کے تحت گرفتار ہونے والوں سے کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں ملتی تاہم وکیلوں نے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ڈرافٹ کر کے ہائی کورٹ میں جمع کروا دی۔ اس خیال سے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست شاید اس سلسلہ میں سود مند نہ ہو، اسد عمر سپریم کورٹ جانےکے لئے اپنے وکیلوں سے مشورہ کر رہے تھے۔ اس دوران انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ وکیل اسد عمر کی گرفتاری پر احتجاج کرتے رہ گئے اور اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ کے جوان انہیں گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔

اسد عمر پر منگل کے روز اسلام آباد میں توڑ پھوڑ اور گھیراو جلاو کےواقعات کےحوالہ سے تھانہ آبپارہ اور تھانہ ترنول میں دو مقدمے سیکشن 144 کی خلاف ورزی، پولیس کے کام میں مداخلت اور دیگر دفعات کے تحت  درج کئے گئے تھے۔ تاہم ابھی یہ کنفرم نہیں کہ اسد عمر کو ان مقدموں میں گرفتار کیا گیا ہے کہ ان پر کوئی اور مقدمہ بھی درج ہے۔