ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کے بعد ایک اور پی ٹی آئی کے اہم رہنما گرفتار

عمران خان کے بعد ایک اور پی ٹی آئی کے اہم رہنما گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خادم کمبوہ) عمران خان کی گرفتاری کے بعد پر تشدداحتجاج اور دنگِ فساد کرنے پر پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں اکرم عثمان گرفتار ہو گئے۔

https://www.24urdu.com/digital_images/large/2023-05-10/news-1683702180-7369.jpg

 القادر ٹرسٹ کرپشن ریفرنس میں چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے موقع پر پر تشدد احتجاج، لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں اکرم عثمان کو حراست میں لے لیا۔پاکستان بھر میں جاری پی ٹی آئی کارکنان کے پرتشدد احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور اسی احتجاج کے پیش نظر پولیس کی جانب سے بھی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ کارکنان کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے خلاف میں پر تشدد احتجاج جاری ہے، کارکنان کی جانب سے پولیس کی گاڑیوں سمیت سرکاری املاک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

پولیس کی جانب سے منتشر کارکنان کو روکنے اور حالات کو قابو میں لانے کیلئے بھرپور جوابی کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ پولیس کی جانب سے احتجاجی ریلیوں پر شیلنگ کی جا رہی ہے، کارکنان کی گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔ پولیس کی جانب سے کارکنان کے ساتھ تحریک انصاف کے رہنماؤ کو بھی حراست میں لیا جا رہا ہے۔  لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں اکرم عثمان کو حراست میں لے لیا ہے۔ْ  سیکرٹری میاں اس اکرم عثمان نے کہا ہے کہ میاں اکرم عثمان کو انکے بھائی ہارون اکبر کے ساتھ حراست میں لیا گیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer