ایلون مسک نے واٹس ایپ کو ناقابل بھروسہ کیوں قرار دیا؟

ایلون مسک نے واٹس ایپ کو ناقابل بھروسہ کیوں قرار دیا؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر اور ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے واٹس ایپ کو ناقابل بھروسہ قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک ٹوئٹر انجینئر نے اینڈرائیڈ ڈیش بورڈ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔اسکرین شاٹ سے ایسا لگ رہا ہے کہ واٹس ایپ صبح کے 4:20 سے 6:53 تک بیک گراؤنڈ میں مائیکرو فون تک رسائی حاصل کر رہا ہے۔

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-05-10/1224271_7656898_Whasss_updates.jpg

صارف نے لکھا کہ جب میں سو رہا تھا تو اس وقت واٹس ایپ میرا مائیکرو فون استعمال کر رہا تھا۔

ٹوئٹر انجینئر کے دعویٰ کے بعد ایلون مسک نے کہا کہ واٹس ایپ پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا جب وہ سو رہے تھے تو پس منظر میں ان کا مائیکرو فون استعمال  کیا جا رہا تھا۔ 

Ansa Awais

Content Writer