ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی مظاہروں کے دوران ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی شدید زخمی

DIG Operations Injured
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی گزشتہ روز تحریک انصاف کے پُرتشدد مظاہروں کے دوران شدید زخمی ہوگئے۔

علی ناصر رضوی کل رات پتھراؤ کے دوران زخمی ہوئے، ان کے چہرے اور ناک کی ہڈی فریکچر ہوئی۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی آنکھ پر بھی چوٹ آئی جس سے ان کی بینائی ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق پتھراؤ سے علی ناصر رضوی کی ایک آنکھ متاثر ہوئی جس میں اندرونی زخم آیا ہے۔اسپتال انتظامیہ کا بتانا ہے کہ پروفیسر اسد اسلم اور ڈاکٹر خالد حمید علی ناصر کا آپریشن کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گزشتہ روز گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں پُرتشدد مظاہرے شروع ہوگئے تھے، اس دوران جلاؤ گھیراؤ اور نجی و سرکاری املاک کو نقصان بھی پہنچایا گیا تھا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر