(ویب ڈیسک)بر طانیہ کے شہر اولڈھم کی کونسل میں سابق لیڈر کونسلر عروج شاہ کو آج دوبارہ اولڈھم کونسل کی لیڈر چن لیا گیا ہے، وہ انگلینڈ میں پہلی مسلمان پاکستانی خاتون ہے جو دوسری مرتبہ کونسل کی لیڈر بن گئی ہے۔
اس مرتبہ ڈپٹی لیڈر بھی پاکستانی کشمیری رہنما کونسلر شاہد مشتاق کو چن لیا گیا ہے، یہ اولڈھم کونسل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ بیک وقت دو پاکستانی نثراد کونسل کے لیڈر و ڈپٹی لیڈر چنے گئے ہیں، آج اولڈھم کے لئے نئی تاریخ بنی ہے۔
اس پر اولڈھم میں رہنے والی پاکستانی کشمیری کمیونٹی بہت خوش ہے کہ اولڈھم کی کونسل میں پہلی مرتبہ کونسل کا لیڈر اور ڈپٹی لیڈر کا تعلق پاکستان سے ہے۔