(ویب ڈیسک) بجلی صارفین کے لیے بری خبر ،سہ ماہی ایڈجسٹمںٹ کی مد میں بجلی 57 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاریاں،حکومتی فیصلے کے بعد نئی قیمت کا اطلاق کیا جائے گا۔
تفصیلات کےمطابق اضافہ مالی 2021 -22 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیاہے اضافے کا اطلاق کے الیکڑک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا نیپرانےحتمی نوٹی فکیشن کے لیے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیاہے فیصلے سے صارفین پر 14 ارب 33 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا بجلی صارفین کو تین ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرناہوں گی بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں یکم جون سے شروع کی جائیں گی۔