ویب ڈیسک : کوک سٹوڈیو سیزن 14 کا مقبول ترین گانے ''پسوڑی'' کے بول کیسے لکھے ? گلوکار اور رائٹر علی سیٹھی نے بتادیا۔
یادرہے'' پسوڑی '' گانے کو صرف یوٹیوب پار اب تک 10 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے جبکہ اسپاٹی فائی کے گلوبل وائرل 50 گانوں میں پاکستانی گلوکار علی سیھٹی اور شے گل کا گایا ہوا گانا تیسرے نمبر پر ہے۔
یادرہے گانے کی دھوم نہ صرف پڑوسی ملک بھارت میں بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی سنائی دے رہی ہے۔’دا نیو یارکر‘ میں شائع شدہ گلوکار علی سیٹھی کے انٹرویو کے مطابق جب وہ ممبئی میں موسیقی کا ایک پراجیکٹ کرنے پہنچے تو آرگنائزرز نے انہیں بتایا کہ وہ بطور پاکستانی بھارت میں پرفارم نہیں کرسکتے کیونکہ انتہا پسند ہندو جماعتیں بی جے پی اور آر ایس ایس پاکستانی اداکاروں اور گلوکاروں کے کام کرنے کے خلاف ہیں ۔علی سیٹھی نے جب یہ بات سنی اور انہیں پنجاب میں ایک ٹرک کے پیچھے لکھے الفاط ’آگ لاواں تیری مجبوریاں نوں‘ (یعنی تیری مجبوریوں کو آگ لگے) یاد آگئے۔
اور یہ بول ان کے دماغ سے نکل نہیں سکے جس پر انہوں نے میوزک پروڈیوسر زلفی خان کو آڈیو کی صورت میں بھیجے جسے سنتے ہی انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ یہ گانا لوگوں کو بہت پسند آئے گا اس کے بعد زلفی نے انسٹاگرام پر شے گل کو ڈھونڈا اور زلفی نے ہی علی سیٹھی اور شے گل کو کوک سٹوڈیو میں یہ گانا گانے کی پیش کش کی۔ اس کے بعد باقی سب تاریخ ہے۔
مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے والے اس گانے کے بول علی سیٹھی اور فضل عباس نے لکھے اور کمپوزیشن زلفی کی ہے جبکہ موسیقی زلفی اور عبداللہ صدیقی نے ترتیب دی ہے۔