ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کی تبدیلی؛عمران خان کے خط پر صدر مملکت کا جواب آگیا

 حکومت کی تبدیلی؛عمران خان کے خط پر صدر مملکت کا جواب آگیا
کیپشن: Arif Alvi's reply Imran Khan Latter
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صدر مملکت کا خط میں حکومت کی تبدیلی کے لئےمبینہ سازش کی تحقیقات پر زور، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خط کا جواب دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق صدر مملکت عارف علوی کا کہناتھا کہ سائفر کی رپورٹ میں مسٹر لو کے بیانات شامل ہیں،سازشوں کی تصدیق عشروں بعد خفیہ دستاویزات جاری کرنے کے بعد ہوتی ہے، پاکستان کی تاریخ میں بہت سی سازشوں کی تحقیقات بے نتیجہ رہی،معاملے کی تفصیلی جانچ اور تحقیقات کی ضرورت ہے، ایک خودمختار، غیور اور آزاد قوم کے وقار کو شدید ٹھیس پہنچی، سابق وزیر اعظم نے اپنے خط میں دھمکی پر ممکنہ ردعمل اور اثرات کا ذکر کیا،اس خاص معاملے میں غیر سفارتی زبان میں واضح طور دھمکی دی گئی۔

دھمکیاں خفیہ اور ظاہر ی دونوں ہو سکتی ہیں،پاکستان نے بجا طور پر ڈی مارش جاری کیا،قومی سلامتی کمیٹی کے2اجلاسوں میں توثیق کی گئی کہ بیانات اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے. تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی صورت میں سنگین نتائج کا بھی ذکر ہے۔

صدر مملکت کا مزید کہناتھا کہ رپورٹ میں وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا ذکر کیا گیا، امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر کی طرف سے بھیجی گئی سائفر کی کاپی پڑھی،معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے شواہد ریکارڈ کرنے کی ضرورت ہے،حکومت تبدیلی کی مبینہ سازش کی مکمل تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ امریکی دھمکی پر پاکستانی سفیر کے موصول مراسلے کی تحقیقات کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیف جسٹس آف پاکستان کو الگ الگ خط تحریر کیا تھا۔

عمران خان نے خط میں صدرسے بطورسربراہ ریاست اور کمانڈر انچیف افواجِ فوری کارروائی کی سفارش کرتے ہوئے پاکستان کی خودمختاری و جمہوریت کو لاحق خطرے کی عوامی تحقیقات کی استدعا کی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer