بے روز گار پٹواریوں کے لیے اچھی خبر

patwari recruitment
کیپشن: patwari recruitment
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤ دلشاد حسین :  حکومت پنجاب نے ضلع لاہور میں  ریونیو عملے کی قلت ختم کرنے کےلیے441 پٹواری اور ایڈیشنل پٹواری بھرتی کرنے کا  بڑا فیصلہ کرلیا۔ 

 رپورٹ کے مطابق بورڈ آف ریونیو کی استدعا پر محکمہ خزانہ پنجاب  نے ضلع لاہور کےلیے 441 پٹواریوں کی آسامیوں کی منظوری دے دی ۔لاہور میں 79 پٹواری جبکہ 362 ایڈیشنل پٹواریوں کی فوری بھرتی کاہدف ڈسٹرکٹ کلیکٹرلاہور کو  دے دیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق پٹواریوں اور ایڈیشنل پٹواریوں کی بھرتی کاعمل رواں ماہ ہی مکمل کرناہوگا۔پٹواریوں کو گریڈ 9 میں بھرتی کرکے بنیادی تنخواہ اور دیگر مراعات کی مدمیں 21 کروڑ 6 لاکھ 66 ہزار روپے سالانہ ادا  کئے جائیں گے۔ 

 یادرہے لاہور کے 79 پٹوار سرکلز میں پٹواری سرے سے  ہی  موجود نہیں جبکہ ایڈیشنل چارج دیکر دفتری امور نمٹانے جارہےہیں۔ ضلعی سطح پر 79 پٹواریوں کی نئی آسامیاں تشکیل دی گئی ہیں ۔ جن کی تقسیم تحصیل کینٹ میں  58 تحصیل سٹی میں  97  تحصیل رائے ونڈ میں 61 تحصیل ماڈل ٹاؤن میں 62 اور تحصیل شالیمار میں 84 ایڈیشنل پٹواریوں کی نئی آسامیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ ان تمام پٹواری حضرات اور ایڈیشنل پٹواریوں کی بھرتی  خالصتا عارضی بنیادوں پر کی جائے گی تاہم بعد ازاں انہیں مستقل کیا جاسکے گا۔