شہباز حکومت نے ایک اور اہم افسر کو عہدے سے ہٹادیا

شہباز حکومت نے ایک اور اہم افسر کو عہدے سے ہٹادیا
کیپشن: Shahbaz Sharif And Gen Ahmed Awais
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمداویس کوعہدے سے ہٹادیا ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو 29 جون 2020 کو تعینات کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمداویس کوعہدے سے ہٹادیا اور سمری گورنر کو بھجوا دی۔سمری میں کہا گیا ہے کہ گورنرفوری طورپرایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ہٹانے کی منظوری دیں اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اختر جاوید کو تعیناتی تک قائم مقام کے طورکام کرنے دیا جائے۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس29 جون 2020 کو تعینات کیے گئے تھے۔گذشتہ ماہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو کام کرنے سے روک دیا گیا تھا ، اس حوالے سے محکمہ قانون اور پارلیمانی امور نے مراسلہ بھی جاری کیا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اویس احمد اب کسی عدالت میں پنجاب حکومت کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔

مراسلے میں کہا گیا تھا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی ذمے داری صوبائی حکومت کی نمائندگی کرنا ہے لیکن گورنرکی پٹیشن میں ایڈووکیٹ جنرل نے انتظامی امور کی خلاف ورزی کی۔.

بعد ازاں یڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس مراسلے کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک گورنر نہ ہٹائے ایڈووکیٹ جنرل کو کام سے کوئی نہیں روک سکتا، آئین کے تحت اپنی ذمے داریاں ادا کررہا ہوں اور جب تک ایڈووکیٹ جنرل ہوں فرائض ادا رتا رہوں گا۔