ویب ڈیسک:سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نیب زدہ حکمران بن گئے، سالوں سے بیمار گھنٹوں میں صحت مند ہو گئے۔
پنجاب کے منحرف لوگوں کی ووٹنگ پر حکومت بنائی گئی، سٹاک ایکسچینج بیٹھ گئی اور مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی، ڈالر آسمان پر چلا گیا ہے اور فارن ریزرو آدھے رہ گئے ہیں، شہباز شریف کی ایک ماہ کی کارکردگی یہ ہے۔
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کی انویسٹیگیشن افسروں کے تبادلے کر دیئے گئے۔ انہوں نے اپنے سمیت کسی پر فرد جرم نہیں لگانے دی اور میر جعفر اور میر صادق کو سوالیہ نشان بنا دیا گیا ہے۔
سابق وزیرداخلہ نے مزید لکھا کہ گھر سے نکال کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں، نیب کو ختم کرنے اور بھارت سے نئے تعلقات بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ الکیشن کے مطالبے سے فرار کا راستہ اختیار کیا گیا، ایک ماہ میں جمہوریت کو سوا نیزے پہ لٹکا دیا گیا۔