عالمی برادری ترقی پذیر ملکوں کی معیشت کی مضبوطی میں کردار ادا کرے، وزیر خارجہ

عالمی برادری ترقی پذیر ملکوں کی معیشت کی مضبوطی میں کردار ادا کرے، وزیر خارجہ
کیپشن: Bilawal Bhutto
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ  ترقی یافتہ ممالک ترقی پذیر ملکوں کی معیشت کی مضبوطی میں کردار ادا کریں۔

گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹوکے گروپ آف فرینڈز کے اعلیٰ سطح  اجلاس سے ورچوئل خطاب میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے جی چین کے جی ڈی آئی شروع کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین سے ہم موسمی اسٹرٹیجک کوآپریٹو پارٹنرشپ مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جی ڈی آئی پائیدار ترقی اہداف کیلئے تیز کوششوں کا مفید پلیٹ فارم ہے، چین نے دنیا کو ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا  جس سے ترقی کا سفر تیز ہوگا، انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ پاکستان کے تعاون کو مزید بلندی پر لے جائیں گے، سی پیک پر تیزی سے عملدرآمد دوستی کو نئی نہج پر لے جانے کا ذریعہ ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ وبائی امراض، موسمیاتی تبدیلیاں کے دنیا پر تباہ کن اثرات مرتب ہوئے، عالمی برادری موسمیاتی فنانس میں سالانہ 100 بلین ڈالر فراہم کرنے کا عزم پورا کرے، عالمی برادری ویکسین فراہمی، خوراک و توانائی کی پیداوار میں اضافے کیلئے ساتھ دیں، پائیدار ترقی کے اہداف کیلئے مناسب وسائل متحرک کیے جائیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جغرافیائی و سیاسی تبدیلیوں کے بھی تباہ کن اثرات پڑے، عالمی برادری دنیا کی ترقی کے اہداف کے حصول میں کامیاب نہیں ہوسکی، ترقی یافتہ ممالک ترقی پذیر ملکوں کی معیشت کی مضبوطی میں کردار ادا کریں، پاکستانی انسانوں کی فلاح کی کوششوں میں عالمی برادری کے ساتھ ہے۔