(سٹی42) سوشل میڈیا سے اپنی پہچان بنانے والی پاکستانی لڑکی دنا نیر سوشل میڈیا پر اب اکثر متحرک نظر آتی ہیں،اپنی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرکے مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ رکھتی ہیں، اس بار دنا نیر نے ایک خوبصورت کلام پڑھا اور اس کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاوئٹ پر شیئر کی جوکہ مقبول ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پاکستانی لڑکی دنا نیر کی جانب سے بنائی جانے والی 5 سکینڈ کی ویڈیو اس قاد مقبول ہوئی جس پر ان کو خود بھی یقین نہیں تھا کہ قسمت بدل جائے گی اور وہ مشہور ہوجائیں گی، شوخ چنچل پاکستانی لڑکی دنانیر کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہورہا ہے،سوشل میڈ یا پر پاور ی گرل دنا نیر کی شہرت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور جس طرح ان کے انسٹاگرام فالورز میں اضافہ ہو رہا ہے ،اسی طرح مختلف فنکاروں کے ساتھ ویڈیوز اور تصویریں بھی سامنے آرہی ہے۔
مزید پڑھئے: دنا نیر نے شوبز کی کس شخصیت کی گود میں بیٹھ کرکھانا کھایا؟ ویڈیو وائرل
دنا نیر کی ایک اور ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہورہی ہے، اس ویڈیو میں معروف گلوکارعاطف اسلم اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے پڑھا کلام دنا نیر نے اپنی آواز میں پیش کرتے ویڈیو انسٹاگرام پرشیئر کی،سلام ’مصطفی جان رحمت‘ پڑھا جو صارفین نے بے حد پسند کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
View this post on Instagram
ایک صارف نے کہا کہ دنا نیرہرفن مولا ہیں جب کہ دوسرے نے آوازکوجادوئی آوازقراردیا،اور کہا کہ اس سے قبل میں نے اتنی خو بصو رت آوا ز میں یہ نعت نہیں سنی۔