لاہور ؛ کورونا وائرس کے مریضوں سےمتعلق چونکا دینے والا انکشاف

لاہور ؛ کورونا وائرس کے مریضوں سےمتعلق چونکا دینے والا انکشاف
کیپشن: covid19
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)کورونا وائرس کی تیسری لہر نے اس قدر زندگی نظام کو مفلوج بنادیا کہ دیہاڑی دار طبقہ دو وقت کی روٹی کھانے کے لئے بھی دربدر پھر رہا ہے،لاہور کے ہسپتالوں میں  داخل کورونا سے متاثرہ مریضوں کے بارے ایک نیا انکشاف سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق اڑھائی سال سے گزرنے کے بعد بھی جان لیوا وائرس ختم نہیں ہوا، دنیا کی بڑی بڑی سپر پاورز نے اس کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں،اموات کا سلسلہ جاری وساری ہے اور آئے روز اس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے، لاہور کے ہسپتالوں میں داخل کورونا کے مریضوں کے بارے ایک نیا انکشاف سامنےآیا، طبی ماہرین کا کہناتھا کہ لاہور میں 89 فیصد مریضوں میں کورونا وائرس کی برطانوی قسم کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

لاہور میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز  نے اس حوالے سے تحقیق کرتے ہوئے کہا کہ  2 فیصدمریضوں میں وائرس کی جنوبی افریقی قسم پائی گئی ہے،صوبائی دارالحکومت میں اس وقت کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک بار پھر 22 فیصد سے اوپر چلی گئی۔

واضح رہے کہ  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد شمار میں بتایا گیا ہےکہ ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار915  تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 58 ہزار 26 ہو گئی ہے,ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 81 ہزار 830 ہے اور 7 لاکھ 57 ہزار 281 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے باعث  پنجاب میں  اب تک 9ہزار 32 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 726، خیبرپختونخوا 3 ہزار 588، اسلام آباد 708، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 247 اور آزاد کشمیر میں 507 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer