ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقابلے کے امتحان میں جی سی کے طلبہ نے میدان مار لیا

مقابلے کے امتحان میں جی سی کے طلبہ نے میدان مار لیا
کیپشن: gc university
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو:سی ایس ایس امتحان میں شعبہ پولیٹیکل سائنس جی سی یونیورسٹی کے 8 طلبا کی کامیابی، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سمیت مختلف محکموں کیلئے منتخب ہوگئے۔
 سی ایس ایس امتحان ایک ہی سال میں پاس کرنے کے بعد سول سروس بھی جوائن کرکے شعبہ پولیٹیکل سائنس گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے 8 طلباء نےریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ سی ایس ایس دو ہزار بیس میں پولیٹیکل سائنس کے 8 طلباء ٹاپ پوزیشن حاصل کرکے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سمیت مختلف محکموں کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔

پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ماہین حسن بھی پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ ہے۔ جبکہ طیب وزیر، بینگول خان بگٹی، معشوق احمد چاچڑ، گل حسن، زبیر نواز بھی ٹاپ پوزیشن حاصل کرنیوالوں میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ غلام فرید اور الماس صبیح نے بھی ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔

چیئرمین ڈیپارٹمنٹ اور ڈین ڈاکٹر خالد منظور بٹ کا کہنا ہے سول سروس جوائن کرنیوالے طلبا ہمارا فخر ہیں، طلباء کو کوالٹی ایجوکیشن دی جاتی ہے، 8 طلباء کا ایک ہی سال میں سی ایس ایس کوالیفائی کرنا تاریخی ریکارڈ ہے۔