ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:اعزازات اورریکارڈ ایک ایک کرکے پاکستانی کپتان بابراعظم کی جھولی میں گرنے لگے، انہیں اپریل کیلئے آئی سی سی پلیئرآف دی منتھ منتخب کرلیا گیا۔
 ون ڈے کے نمبرون اورٹی ٹوینٹی کے نمبر تین بلے باز بابراعظم ریکارڈ بک میں بارباراپنا نام لکھوانے لگے، پاکستانی کپتان کو آئی سی سی کے ووٹنگ پینل نے اپریل کا بہترین کھلاڑی قراردیدیا۔ انہوں نے جنوبی افریقا کیخلاف تیسرے ایک روزمیچ میں چورانوے گیندوں پربیاسی رنزکی میچ وننگ اننگزکھیلی جوکرکٹ ایکسپرٹ کے دل کو خوب لگی۔
بابراعظم نے اپریل میں 3 ون ڈے میچوں میں 76 رنزکی اوسط سے228رنزبنائے اور 7 ٹی ٹوینٹی میچوں میں 43.57 کی اوسط سے 305 رنزاسکورکئے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer