ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دس سال بعد لاہور ویسٹ مینجمنٹ میں بڑی تبدیلی آگئی

LWMC Change after ten years
کیپشن: Lahore Waste Management
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: ایل ڈبلیو ایم سی کی کھٹارہ گاڑیوں کی مرمت و بحالی کا جامع پلان، ایل ڈبلیو ایم سی دس سال بعد تجربہ کار ٹیکنیکل سٹاف بھرتی کرے گی، سات سالہ تجربہ کے حامل ڈیزل پٹرول مکینک، ہائیڈرولک مکینک سمیت ٹیکنیکل سیٹوں پر درخواستیں طلب کرلی گئیں۔

اہم فیصلے کے مطابق نوے سکلڈ ڈیزل مکینک جبکہ تیس پٹرول آٹو مکینک بھرتی کئے جائیں گے ۔ ساٹھ ہائیڈرولک مکینک ، پچاس سکلڈ فیبریکیٹرز بھرتی کئے جائیں گے۔ ایک سو سکلڈ ویلڈرز، ساٹھ آٹو الیکٹریشن جبکہ ساٹھ سکلڈ ٹائرمین بھرتی کئے جائیں گے۔ بیس سپرنگ مکینک جبکہ ساٹھ ہیلپرز بھی بھرتی ہوں گے۔ اُمیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں جبکہ انٹرویوز انیس سے اکیس مئی تک ہوں گے۔

تمام امیدواروں کے پاس متعلقہ فیلڈ میں سات سالہ تجربہ ہونا لازم ہے۔ ٹیکنیکل سٹاف نہ ہونے سے کمپنی کی پچاس فیصد خراب مشینری گراونڈ کردی گئی تھی۔ اس سے قبل لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی چاروں ورکشاپس میں ٹیکنیکل سٹاف نہیں تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: ایل ڈبلیو ایم سی میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیوں کا فیصلہ