سعود بٹ: تاریخ کاپہیہ الٹاگھوم گیا، پی ایم ایس کی افسرڈی ایم جی پربھاری، نائب قاصد کے تبادلے پر خاتون افسر نےڈی ایم جی افسرکاہی تبادلہ کروادیا۔
سرکاری ملازم کوسرکاری افسرکےگھرسےواپس بلاناکمشنرسوشل سکیورٹی سید بلال حیدر کے تبادلےکی وجہ بن گیا۔ محکمہ سوشل سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلال حیدرنےگریڈ 19 کی ایکس پی ایس ایس سروس کی افسرامبرین ساجدکےنائب قاصد کو معطل کیا۔ امبرین ساجد نے بطور ڈپٹی سیکرٹری لیبر 2006 سے غیرقانونی طور پر نائب قاصد کو اپنے ساتھ تعینات کروا رکھا تھا۔
امبرین ساجدنےملازم کو واپس بھجوانے کی بجائے سید بلال حیدر کا تبادلہ کروا دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر لیبر اور سیکرٹری لیبر نے بلال حیدر کا تبادلہ رکوانے کی کوشش بھی کی جو ناکام ہوگئی۔ چوری اور سینہ زوری کے باوجود پی اے ایس سروس کے متاثر افسر کے تبادلے پر اعلی افسران میں بے چینی پائی جاتی ہے۔