وقاص احمد: صدر ڈویژن میں پے در پے وارداتیں کرنے والا گروہ لاہور پولیس کیلئے درد سر بن گیا،سات رکنی گروہ نے دس روز کے اندر تین بڑی وارداتیں کر ڈالی، وارداتوں کے دوران گروہ نے دس پولیس اہلکاروں سمیت چار شہریوں کو زخمی اور ایک کو قتل کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق صدر ڈویژن میں پے در پے وارداتیں کرنیوالاگروہ لاہور پولیس کیلئے درد سر بن چکا ہے۔سات رکنی ڈکیت گروہ نے دس روز کے اندر شہر کے مختلف علاقوں میں تین بڑی وارداتیں کر ڈالیں اور ملزمان کی دوران واردات بلا جھجھک فائرنگ پولیس کیلئےپریشانی کا باعث ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق وارداتوں کے دوران گروہ نے دس اہلکاروں سمیت چار شہریوں کو زخمی اور ایک کو قتل کیا۔
گزشتہ رات ویسٹ کینال بینک سوسائٹی میں ڈاکہ ڈالنے والا یہی گروہ ہے۔ اس سے قبل یہ گروہ ہنجروال اور سندر میں گھروں میں ڈاکے ڈال چکا ہے۔ تینوں وارداتوں کا طریقہ اور ملزمان کو حلیہ ملتا جلتا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق سات رکنی گروہ کے زیادہ کر افراد نوجوان ہیں اور ملزمان اسلحہ کیساتھ لاکر اور دروازے توڑنے کیلئے اوزار بھی ساتھ لاتے ہیں۔گروہ ایسے گھروں کو ٹارگٹ کرتا ہے جن کے اطراف میں کھلی جگہ ہو۔