ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضمنی انتخاب میں ناکامی کی وجہ کیا بنی؟ رپورٹ وزیراعظم کو ارسال

PM Imran Khan
کیپشن: PM Imran Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی ناکامی کی وجوہات، وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ بھجوا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی ناکامی کی وجوہات کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دی گئی ہے۔ رپورٹ میں ناکامی کی وجہ ڈسکہ کے متعلقہ حلقے میں ترقیاتی کام نہ کروانا بتایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کی جانب سے بھجوائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فنڈز جاری ہونے کے باوجود حلقے میں نہیں لگائے گئے۔

حکومت کی جانب سے حلقے کے اندر عوامی مسائل کے حل پر توجہ ہی نہیں دی گئی۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کی اندرونی سیاسی چپقلش بھی ناکامی کا باعث بنی۔

واضح رہے این اے 75 کے تمام 360 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کی نوشین افتخار ایک لاکھ 10ہزار 75 ووٹ لے کر میدان مارا تھا جبکہ پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی 93ہزار 433 ووٹ لےکردوسرےنمبرپر رہے تھے۔ عام انتخابات 2018 میں (ن) لیگ کے افتخار الحسن عرف ظاہرشاہ کامیاب ہوئے تھے اور ان کی وفات کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی۔