ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری سکولو ں میں بچوں کوبٹھانے کیلئے کیوں جگہ کم پڑگئی؟

govt school
کیپشن: govt school
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور کے سرکاری سکولوں میں 45000 نئےداخلوں سےسکولوں میں بچوں کو بٹھانے کیلئے جگہ کم پڑگئی ،بچوں کو بٹھانے کیلئے موجودہ بجٹ میں 100 نئے سکول کیلئے 20 کروڑ روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

تفصیلات کےمطابق لاہورکےسرکاری سکولوں میں 45000 نئےداخلوں سےبچوں بٹھانےکیلئے جگہ کم ہوگئی  جس کے باعث حکومت کی جانب سےموجودہ بجٹ میں سونئےسکولز کیلئے20کروڑ روپےمختص کرنےکافیصلہ کیاگیا ہے، سکول بنانے کیلئے حکومت کیجانب سے کوئی اراضی فراہم نہیں کیجائے گی، 100 سکول کرایہ کی بلڈنگ میں بنائے جائیں گے۔

سکولوں کیلئے ٹیچرز اور فرنیچر سرکاری سکولوں سے فراہم کیا جائے گا سکولوں کو بیس ،بیس لاکھ روپے کا بجٹ دیا جائے گا فنڈز کرایہ پر عمارتوں کے حصول کیلئے کنٹریکٹ اور ماہانہ اخراجات پر خرچ کیے جائیں گے ،مذکورہ سکولوں کیلئے محکمہ تعلیم ہر سال الگ سے بجٹ فراہم کرے گا ،کرایہ کی ادائیگی اور بجٹ کی تفصیلات رکھنا متلقہ تحصیل کے ڈپٹی ڈی ای اوز کے ذمہ ہوگا، منصوبہ فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث ایک سال سے التواء کا شکار ہے،ذرائع منصوبہ رواں سال مکمل کرنے کا فیصلہ لاہور کے سکولوں میں طلبہ کی تعداد سوا 6 لاکھ سے بڑھ جانے کے باعث کیا گیا ہے، فیسوں کی عدم ادائیگی کے باعث طلباء پرائیوٹ سکولز چھوڑ کرسرکاری سکول میں داخلہ لے رہے ہیں، محکمہ ایجوکیشن پنجاب کا کہنا ہےکہ اساتذہ بچوں کو بٹھانے کیلئے سکولوں میں200 ایڈیشنل کلاس رومز بھی بنائے جارہے ہیں۔