ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھر میں ڈکیتی اور ڈولفن اہلکاروں کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا

Dolphin force
کیپشن: Dolphin force
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد،وقاص احمد)گزشتہ رات گھر میں ڈکیتی اور ڈولفن اہلکاروں کو  زخمی کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔سات ڈاکوؤں نے گزشتہ رات پی سی ایس آئی آر سوسائٹی کے قریب گھر میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے موقع پر آنے والے دو ڈولفن اہلکاروں جواد اور اعجاز کو شدید زخمی کردیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ شہری حسان مجید کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔گزشتہ روز پانچ ڈاکو زبردستی گھر میں داخل ہوئے، ڈاکوؤں نے گھر میں آتے ہی فیملی کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کر دی جبکہ ایک ڈاکو نے سی سی ٹی کیمروں کا ڈی وی آر اتار لیا۔
گھر میں موجود خاتون نے ہمت کرکے رشتے دار کو  فون کیا جنہوں نے پولیس کو اطلاع دی،پولیس کے پہنچے پر باہر موجود ڈاکوؤں کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی،فائرنگ سے دو ڈولفن فورس کے اہلکار زخمی ہوگئے،فائرنگ کی آواز سن کر گھر میں موجود ڈاکو پندرہ لاکھ کے زیورات کے کر فرار ہوگئے،پولیس نے جوابی فائرنگ کی مگر ڈاکو محفوظ رہے۔

واقعے کے بعد زخمی ڈولفن اہلکار جواد اور اعجاز کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا  جبکہ سی سی پی او کی ہدایت پر علاقہ کی ناکہ بندی کر دی گئی۔ واقعے کے بعد سی سی پی او فوری جناح ہسپتال پہنچے اور زخمی ڈولفن اہلکاروں کی عیادت کی۔سی سی پی او نے کہا کہ زخمی اہلکاروں کے علاج و معالجہ میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔