(سٹی42)بھارت کی معروف اور پنجابی سنگر اور اداکارہ شہناز گِل سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں،ان کے بارے یہ خبر زیرگردش ہے کہ اداکارہ نے شادی کرلی، ریئلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 میں شریک ہونے والےاپنے ساتھی کنٹسٹنٹ اور قریبی دوست سدھارتھ شکلا سے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فلموں انڈسٹری کی مشہور اداکارہ اور پنجابی فلموں میں منفرد اداکاری کرنے والی اداکارہ شہناز گِل کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں، بگ باس کے سیزن 13 میں پہلی بار ملاقات کرنے والی جوڑی شہناز گِل اور سدھارتھ شکلا نے گزشتہ سال دسمبر میں شادی کرلی ہے تاہم اٴْنہوں نے اپنی ازدواجی زندگی کو میڈیا سے چھپائےرکھا ہے تاکہ دونوں اداکار کیرئیر پر توجہ دے سکیں۔
گوگل پر سرچ کرنے پر بھی اس بات کی وضاحت مل رہی ہے کہ شہناز گِل بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کی بیوی ہیں علاوہ ان کی متعدد تصاویر بھی اپ لوڈ کی گئیں ہیں، خود اداکارہ شہناز گل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی سدھارتھ شکلا کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کیں،دنوں نے شادی گزشتہ سال کی،زیرگردش خبروں کے بارے تاحال اداکارہ شہناز گل اور سدھارتھ شکلا کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
واضح رہے کہ شہناز گِل اور سدھارتھ شکلا کی پہلی ملاقات بگ باس کے سیزن 13 میں ہوئی تھی جہاں دونوں کی دوستی ہوئی اور پھر وہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی۔