ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ٹریول ایڈ وائزری جاری کردی

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ٹریول ایڈ وائزری جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی پروازوں کیلئے نظر ثانی شدہ نئی ٹریول ایڈ وائزری جاری کردی، قوائد و ضوابط 11 مئی سے 30 مئی تک کیلئے جاری کیے گئے ہیں ، نئے قوائد و ضوابط میں بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے ہوم قرنطینہ کی شق بھی شامل کردی گئی۔
 سول ایوی اتھارٹی نے بین الاقوامی پروازوں کیلئے نظر ثانی شدہ قوائد و ضوابط جاری کر دئیے، قوائد و ضوابط 11 مئی سے 30 مئی تک کیلئے جاری کیے گئے ہیں، نئے قوائد و ضوابط میں بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے ہوم قرنطینہ کی شق بھی شامل کردی گئی، جن مسافروں کا کورونا ٹیسٹ منفی ہو ان کے لیے لازمی سرکاری یا ہوٹل قرنطینہ کی شرط ختم، منفی رپورٹ کی صورت میں مسافر اپنے گھر میں ہی قرنطینہ کرسکیں گے۔

اگر مسافر کا کورونا ٹیسٹ مثبت ہوا اور علامات بھی زیادہ شدید ہوں تو لازمی سرکاری یا ہوٹل قرنطینہ میں جانا ہوگا، اگر ٹیسٹ مثبت مگر مسافر کی حالت خراب نہیں ایسے مسافرکو ہوم قرنطینہ کی اجازت دیی جاسکتی ہے، مثبت کورونا ٹیسٹ کی صورت مسافر پر ایک سے دوسرے صوبے جانے کی پابندی ہوگی، نئی قوائد ضوابط کا سی اے اے کے ڈائریکٹر ائر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

نئے قوائد تمام کمرشل اور نجی و پرائیویٹ طیاروں کی پروازوں پر لاگو ہوں گے، حسب سابق پرواز کی پاکستان آمد یا روانگی سی اے اے کی اجازت سے مشروط رہے گی، جہاز کو اڑان بھر نے سے پہلے جراثیم سے پاک کرنے کا سرٹیفکیٹ جمع کرانا لازمی رہے گا ، ایڈوائزری کے مطابق جہاز میں پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹ کا ضروری ذخیرہ لازمی رہے گا، مسافروں کے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پر کروانا بھی کمرشل و پرائیویٹ فضائی کمپنی کی ذمہ داری ہوگی، مسافروں اور جہاز کے عملے کو ذاتی حفاظت اور سماجی فاصلہ یقینی بنانے کی ہدایت، جہاز میں دوران پرواز مسافروں کا سٹنگ پلان تصاویر کی صورت سی اے اے کو بھجوایا جائے گا۔

سی اے اے کے مطابق پرواز کے ائیر پورٹ لینڈنگ کے بعد مسافروں کا سامان جراثیم سے پاک کرکے دیا جائے گا، پرواز کے مسافروں کیلئے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم بھی جمع کرانا لازمی رہے ہوگا، تمام ائیرپورٹس کے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک لاونجز میں خود کار تھرمل اسکینرز سے اسکینگ لازمی ہوگی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer