چائنہ کا کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاہوریوں کو تحفہ

 چائنہ کا کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاہوریوں کو تحفہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے دوست ملک چائینہ کی جانب سے لاہور کی عوام کے لیے میڈیکل آلات، فیس ماسک، حفاظتی کٹس کا تحفہ، پی آئی اے کی خصوصی پرواز کل شام چار بجے چائینہ سے امدادی سامان لیکر لاہور پہنچے گی،وزیراعلی پنجاب عثمان بزدادار سامان وصول کریں گے۔
کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے دوست ملک چائینہ کی جانب سے لاہور کی عوام کے لیے میڈیکل آلات، فیس ماسک، حفاظتی کٹس کا تحفہ پی آئی اے کی خصوصی پرواز کل چائینہ سے امدادی سامان لے کر لاہور پہنچے گی۔پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ کل شام چار بجے امداد لے کر لاہور آئے گا۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور کونسل جنرل آف چائینہ لاہور لانگ ڈنگ بن لاہور ائیرپورٹ پر امدادی سامان وصول کریں گے۔پنجاب حکومت کی جانب سے گیسٹس کی لسٹ لاہور ائیرپورٹ انتظامیہ کو بھیج دی گئی۔مشیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک، کمشنر لاہور سیف انجم، ڈی سی لاہور دانش افضال، ڈپٹی کونسل جنرل چائینہ کونسلیٹ لی پینگ، کونسل مسٹر لیو سمیت دیگر موجود ہوں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer