جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کل لاہور رجسٹری میں پہلی مرتبہ سماعت کریں گے

جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کل لاہور رجسٹری میں پہلی مرتبہ سماعت کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کل 11 مئی سے 15 مئی تک تین مختلف ڈویزن بنچ کیسز کی سماعت، سپریم کورٹ ایلویٹ ہونے کے بعد جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی پہلی مرتبہ دو رکنی بنچ کی صورت میں لاہور رجسٹری میں ریگولر کیسز سنیں گے۔

ججز روسٹر کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں گیارہ سے پندرہ مئی تک  ڈویزن بنچ نمبر ایک میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی مقدمات کی سماعت کریں گے۔ سپریم کورٹ کا جج بننے کے بعد جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی لاہور رجسٹری میں پہلی سماعت ہوگی۔

ڈویزن بنچ نمبر دو  جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس سید منصور علی شاہ پر مشتمل مشتمل ہوگا جبکہ ڈویزن بنچ نمبر تین میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس امین الدین خان شامل ہوں گے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی پیشی لسٹ جاری کرکے فریقین کو بھی نوٹس جاری کررکھے ہیں۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات  کی سماعت کے دوران کورونا وائرس بچاؤ کے حوالے سے وکلاء اور سائلین کو سینی ٹائزر اور ماسک کے استمال اور سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے بیٹھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

یاد رہے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی 19 فروری دوہزار دس کو لاہور ہائیکورٹ کے جج کے منصب پر فائز ہوئےاور لاہور ہائیکورٹ میں دس سالوں کے دوران 37 ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے کیے۔