( عثمان علیم ) ماہ رمضان میں گراں فروشوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں، 15 دنوں میں 34 لاکھ 19 ہزار سات سو کے جرمانے، 359 مقدمات کا اندراج کروایا گیا۔
ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی ہدایت پر شہر بھر میں اسسٹنٹ کمشنر اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی جانب سے گراں فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا عمل جاری ہے۔ ماہ رمضان کے پندرہ دنوں میں اب تک ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 7331 انسپکشن کی گئی جہاں 1,316 مقامات پر خلاف ورزیاں سامنے آئی۔
جس پر منافع خوروں کو 34 لاکھ 19 ہزار سات سو روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ شہر کے 86 تھانوں میں 359 منافع خوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا، 399 منافع خوروں کو حراست میں لیا گیا زیادہ گراں فروشی میں ملوث 88 دکانداروں کو سیدھا جیل بھیجا گیا۔
ڈپٹی کمشنر دانش افضال کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں رمضان کے پیش نظر گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا عمل جاری ہے۔