بازاروں میں سبزیاں سستی نہ ہوسکیں،عوام پریشان

بازاروں میں سبزیاں سستی نہ ہوسکیں،عوام پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: رمضان المبارک کا نصف حصہ گزرتے ہی سبزیوں کے نرخوں میں کمی کا رجحان مگر عام بازاروں میں ڈی سی ریٹ پر فروخت ممکن نہ ہو سکی،عوام کے شکوےو شکایتیں برقرارہیں۔

رمضان المبارک کےدوسرے عشرےکےنصف میں سبزیوں کےنرخوں میں کمی دیکھنےمیں آرہی ہے،مگرعام بازاروں میں اسکے ثمرتاحال نہ پہنچ سکے،آلو کا منڈی ریٹ 50 روپےجبکہ عام بازارمیں 60 سے70روپےتک میں فروخت ہورہا ہے،35 والا پیازعام بازار میں 45 سے50 روپے،ٹماٹرکامنڈی ریٹ 25،بازار میں 30 سے35 تک فروخت،85 روپےوالےمٹر120, 25 والی شملہ مرچ 40، 22 والی پالک 30،گاجر 40،اور 300 روپےکلو والا ادرک 340میں فروخت ہو رہا ہے۔

135 روپے والا لہسن عام بازار میں فروخت 240 روپے تک میں دستیاب ہے،شہریوں نےشکوہ کیا کہ موجودہ لاک ڈائون نےقوت خریداری ختم کردی ہے،حکومت سبزیوں کے ڈی سی ریٹ پرہی عملدآر کرا لےتوبڑی بات ہے۔

شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کوسبزی منڈی میں اشیاء کے نرخ پر کنٹرول کرنا ضروری ہےجس کےذریعےمہنگائی کےجن پرقابوپایا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان پیکج کے تحت اشیا ضروریہ کی قلت دور نہ ہو سکی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورزکےذریعےعوام کو ماہ رمضان میں ریلیف دینےکےدعوےصرف دعووں کی حد تک نظر آتے ہیں کیونکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر نہ تو دالیں فراہم کی جا سکیں اور نہ ہی بیسن جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر فراہم کی جانیوالی کھجوریں بھی نجی کمپنی سےمہنگےداموں خریدکرمہنگے داموں ہی فروخت ہونےلگیں۔


شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کنٹرول کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، موجودہ حکومت صرف اور صرف دعوے کررہی ہےجبکہ عملی طور پرقیمتوں کوکنٹرول کرنے کے لیےکوئی اقدامات نہیں کیےجا رہے۔  حکومت کم از کم ماہ رمضان میں عوام کو ریلف دینے کے لیےاپنےجاری کردہ سرکاری نرخنامےکےمطابق  سبزیوں اور پھلوں کی فروخت کو یقینی بنائے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer