سیکرٹری لاہور بورڈ کی مستقل تعیناتی کیلئے انٹرویو کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

سیکرٹری لاہور بورڈ کی مستقل تعیناتی کیلئے انٹرویو کی تاریخ کا اعلان ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سیکرٹری لاہور بورڈ کی مستقل تعیناتی کے لئے انٹرویو سیشن 13 مئی کو ہو گا۔امیدواروں کے انٹرویوز سول سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے کمیٹی روم میں لئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  سیکرٹری لاہور بورڈ کےعہدے پرمستقل تعیناتی کے لئے امیدواروں کے انٹرویوز13 مئی کو ہوں گے۔ امیدواروں میں سیکرٹری بورڈ کی سیٹ پر عارضی تعینات ریحانہ الیاس سمیت دیگر19 مردوخواتین افسران شامل ہیں۔ حکام نےمذکورہ افسران کو اپنے ڈاکومنٹس کے ہمراہ وقت مقررہ پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔گزشتہ روزڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے  لاہور کے 105 سکولوں میں درجہ چہارم کی بھرتی ہونے والے11 مئی کوانٹرویوز منسوخ کردیئے تھے جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کے مطابق درجہ چہار م کی اسامی کے لئےبعض امیدواروں نے 2 سے 3 سکولوں میں ایک ساتھ درخواست جمع کرارکھی ہے ۔ اس لئےامیدواروں کے انٹرویوز 3 مختلف روز میں لیے جائیں گے تاکہ انھیں ایک سے دوسری جگہ جانے میں دشواری نہ ہو۔ پرویز اختر خان نے مزید کہا کہ انٹرویوز کیلئے فی سکولوں 50 سے 100 امیدواروں نے درخواستیں جمع کرارکھی ہیں۔

واضح رہے کہ  وفاقی حکومت کی جانب سےامتحانات منسوخ  کردیئے جس پر پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینزاگلے ہفتےمیں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کرے گی،لاہورکےتقریبا5لاکھ22ہزار طلبہ اس فیصلے سےمستفید ہوں گے۔کورونا وائرس کےبڑھتےخطرے کےپیش نظر وفاقی حکومت نےرواں سال کوئی بھی امتحان نہ لینےکا اعلان کیا ہے،لیکن اس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین اگلےہفتے میں مشاورت کےبعد جاری کرےگی،،جس سے پنجاب کے41لاکھ طلباء و طالبات براہ راست مستفید ہوں گے۔

نویں جماعت کے13 لاکھ78ہزار طلباء براہ راست دسویں جماعت میں جائیں گے،دسویں جماعت کے11لاکھ 80 ہزار طلباء نویں جماعت کی بنیاد پرپاس قرار دئیے جائیں گے،  لاہور  بورڈ کےکل 5 لاکھ 22 ہزاطلباءمستفید ہوں گے،جس میں نویں جماعت کے2لاکھ82ہزار اور دسویں جماعت 2 لاکھ 40 ہزار شامل ہیں جبکہ پنجاب بھر میں گیارہویں جماعت کے7 لاکھ 85 طلبا براہ راست بارہویں جماعت میں پہنچیں گے۔بارہویں جماعت کے8 لاکھ 23 ہزار طلباء گیارہویں کی بنیاد پرپاس قرار دئیے جائیں گے،اسی طرح  لاہور  بورڈ کے گیارہویں جماعت1لاکھ 71 ہزار اور بارہویں جماعت کے 1لاکھ 90 ہزار طلباء کو فائدہ ہو گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer