ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پتنگ کی ڈورسے ایک اور ہلاکت،ایس ایچ اومعطل

پتنگ کی ڈورسے ایک اور ہلاکت،ایس ایچ اومعطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابدچودھری)پتنگ کی ڈورسےعثمان کےجاں بحق ہونےکے معاملہ پر ڈی آئی جی آپریشنزنےایس ایچ اواسلامپورہ انسپکٹرنصراللہ خان چٹھہ کومعطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  ڈی آئی جی آپریشنزرائے بابر سعیدنےپتنگ کی ڈورسے جاں بحق ہونے والےعثمان نامی شحص کے معاملہ ایس ایچ اواسلامپورہ انسپکٹرنصراللہ خان چٹھہ کومعطل کردیا۔18 سالہ عثمان بند روڈ پر فیکٹری میں کام کرتا تھا جو کہ ناروال کا رہائشی تھا ۔متوفی صبح بھائی کے ساتھ سیر کرنے کے لیے نکلا قاتل ڈور پھرنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔پولیس کی تمام تر کارروائیوں کے باوجود شہر میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ہے۔رواں سال پتنگ بازی کے باعث ڈولفن اہلکار سمیت چھ شہری زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ دوسری جانب افسوسنا واقع پر ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے ایس ایچ او اسلام پورہ انسپکٹر نصراللہ خان چٹھہ کو معطل کر کے پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہناتھا کہ افسران اپنےعلاقوں میں پتنگ بازی ایکٹ پرعملدرآمد یقینی بنائیں،پتنگ کی ڈورسےشہری کی ہلاکت کاواقعہ افسوسناک ہے۔ دوسری جانب گزشتہ روزچوکی انچارج سگیاں شاہدرہ غلام باری نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگیں اور کیمیکل ڈور سے تیار ہونے والی چرخیاں سپلائی کرنے والے ایک ملزم فقیر حسین کو گرفتار کر لیا.

ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی کے مطابق گرفتار ملزم فقیر حسین پک اَپ میں خفیہ خانوں میں پتنگیں ، کیمیکل ڈور اور چرخیوں سمیت بڑے بڑے سائز کے گڈے لوڈ کر کے شہر میں داخل ہو رہا تھا کہ خفیہ مخبری پر اسے پک اَپ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے. ملزم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 350 رنگ برنگی پتنگیں، بڑے بڑے سائز کے گڈے اور کیمیکل سے تیار 100 چرخیاں اور ڈور برآمد کر لی گئی ہے۔

ملزم نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ وہ مریدکے، کوٹ عبدالمالک اور فیروز والہ سمیت کالا خطائی روڈ سے پتنگیں ، گڈے اور کیمیکل سے تیار ڈور اور چرخیاں تیار کروا کر لاہور کے پوش علاقوں میں سپلائی کرتا ہے۔ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید ریکوری کے لئے پتنگ سازی کے کارخانوںپر چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی کے مطابق سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کی ہدایت سٹی ڈویژن کے تمام سرکلز میں ڈی ایس پیز کی نگرانی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون کرنے کے لئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں.

M .SAJID .KHAN

Content Writer