ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"ہر منصوبے پر نظر ہے، کسی کو لوٹ مار کی اجازت نہیں دیں گے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی اکبر ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور شفاف تکمیل کیلئے ٹیلی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی ہر سطح پر مانیٹرنگ کا میکانزم بنا لیا ہے، ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کے خاطرخواہ نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اور ارکان اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے عوام کی ضرورت ہیں، ان کی بروقت تکمیل بہت اہم ہے۔ منصوبوں کی نگرانی کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا ہے، ڈویلپمنٹ پراجیکٹس میں لوٹ مار قصہ پارینہ ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دور دراز علاقوں بالخصوص جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں میں جان بوجھ کر تاخیر کا رویہ برداشت نہیں، ترقیاتی منصوبے عوام کے خون پسینے کی کمائی سے بنائے جاتے ہیں، کسی کو لوٹ مار کی اجازت نہیں دیں گے، شہر شہر دورے کر کے ترقیاتی منصوبوں کا خود جائزہ لے رہا ہوں، ہر بڑے چھوٹے ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر نظر ہے، بے ضابطگیاں نہیں کرنے دیں گے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان، ایم این اے امیر سلطان، ارکان صوبائی اسمبلی رانا شہباز احمد اور عمر فاروق شامل تھے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ماں سے محبت کے اظہار کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ماں سے محبت عالمگیر جذبہ ہے جو کسی دن اور موقع کا محتاج نہیں، ماں سے محبت اور خدمت ہر فرد کی جبلت ہے، مائیں محبت اور خلوص سے اولاد کی شخصیت بناتی ہیں، اللہ تعالیٰ نے اپنی محبت کو ماں کی محبت سے تشبیہہ دے کر اس کا مقام بلند کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ والدہ کی دعائیں رنگ لائیں اور اللہ تعالیٰ نے مجھے وزارت اعلیٰ کا منصب عطا کیا، زندگی میں کامیابیوں کیلئے خود کو آج بھی والدہ کی دعائوں کا محتاج سمجھتا ہوں۔

Sughra Afzal

Content Writer