ترقی کا سفر فنڈز کی قلت کے باعث التوا کا شکار

ترقی کا سفر فنڈز کی قلت کے باعث التوا کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی عبا س ) حکومت کے لیے لاہور سمیت پنجاب بھر میں پانچ ہزار پانچ سو پچپن جاری منصوبوں کو مکمل کرنا مشکل، مالی سال ختم ہونے کے قریب مگر منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے آخری قسط کا اجرا تاحال نہ ہوسکا۔

 پنجاب حکومت نے اپنے پہلے ترقیاتی بجٹ میں پانچ ہزار سے زائد جاری منصوبوں کو پایا تکمیل تک پہنچانا تھا، جس میں تین ہزار سے زائد منصوبے پچاس فیصد مکمل ہوچکے ہیں۔ لاہور میں پانچ سو سے زائد جاری اور نئے منصوبے ہیں، جن میں متعدد فنڈز کی قلت کے باعث التوا کا شکار ہیں۔ ان میں واٹر سپلائی، اسپورٹس کمپلیکس، ہسپتالوں کی بحالی، سکولوں میں مِسنگ فسلیٹیز، پندرہ نئے پارک، سڑکوں کی تزئین وآرائش سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں۔ مذکورہ ترقیاتی منصوبوں میں فنڈز کے اجرا پر اب حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے۔

گزشتہ روز چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں ہونے والے ترقیاتی پروگرام کے اجلاس میں صوبائی محکموں کے سیکرٹریز نے آگاہ بھی کیا کہ مکمل بجٹ جاری نہ ہوا تو پانچ ہزار سے زائد جاری منصوبوں کے مختص فنڈز ضائع ہوجائیں گے۔ یہ فنڈز حکومت کو نئے مالی سال میں جاری کرنا اور مشکل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت اپنے دو سو اڑتیس ارب روپے کے بجٹ میں ڈیڑھ سو ارب تک جاری کرچکی ہے، جس میں ایک سو گیارہ اب تک استعمال بھی ہو چکے ہیں۔