ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف کامیڈین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

معروف کامیڈین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)لاہور کی فیملی کورٹ نے بچوں کا خرچہ ادا نہ کرنے  پر سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

فیملی کورٹ کی جج مائرہ حسن نے طارق ٹیڈی کی سابقہ بیوی عاصمہ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سابق شوہر عدالتی حکم کے باوجود بچوں کا خرچہ ادا نہیں کررہا، اکیلی بچوں کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتی، درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت بچوں کا تمام خرچہ ادا کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے  سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کو گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے اس  کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

واضح رہے کہ طارق ٹیڈی اور ان کی اہلیہ کے درمیان سال 2011 میں علیحدگی ہو ئی تھی،اُن کی اہلیہ عاصمہ نے نان نفقہ کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا،بچوں کو نان نفقہ نہ دینے پر عدالت طارق ٹیڈی کو کئی بار وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر چکی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer