ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پراپرٹی ٹیکس نہ دینے والے اب حوالات کی ہوا کھائیں گے

پراپرٹی ٹیکس نہ دینے والے اب حوالات کی ہوا کھائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی ساہی) محکمہ ایکسائز کا بڑا فیصلہ، پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کو اب ریونیو لاک اپ میں بند کیا جائے گا، پراپرٹی ٹیکس اہداف کو پورا کرنے کے لیے کئی سال سے غیر محرک سسٹم کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سیکرٹری ایکسائز کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ بڑے پراپرٹی ڈیفالٹرزکو پکڑ کر ریونیولاک اپ میں بند کیا جائے جو نادہندگان اسکے باوجود ٹیکس ادانہ کریں انکے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے تاکہ شہری بروقت ٹیکس ادا کریں۔

اس کے ساتھ تمام ای ٹی اوز کو بھی آخری وارننگ جاری کی گئی ہے کہ جن ای ٹی اوز نے ہدف پورا نہ کیا ان کوعہدے سے ہٹا دیا جائے گا،  اس سے قبل پراپرٹی ٹیکس نہ دینے پر صرف گھر سیل کیے جاتے تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer