عوام کے ٹیکس سے حکومتی ادارے چل رہے ہیں: مراد راس

عوام کے ٹیکس سے حکومتی ادارے چل رہے ہیں: مراد راس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ:تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی مراد راس نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں رہائشی پلاٹس کے کمرشل استعمال کا نوٹس لیں۔

چیئرمین سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ عوام کے ٹیکس سے حکومتی ادارے چل رہے ہیں لیکن ادارے عوام کی مشکلات کم کرنے کا کوئی نوٹس نہیں لیتے۔

خبر کو ضرور پڑھیں:صوبے میں بچوں کے جنسی تشدد کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے:ڈاکٹر مراد راس

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر ہے، کوآپریٹو کمیٹی کی میٹنگ نہیں بلائی جاتی تھی اور اسمبلی سٹاف کی جانب سے کمیٹی کا اجلاس نہ بلوانے پر لیت و لعل سے کام لیا جاتا رہا، لہذا تنگ آکر کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ  دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی چلا نہیں سکتے ادارے کیسے چلائیں گے۔