غربت اور مہنگائی کی ماری عوام کو چاند دیکھنا کتنا مہنگا پڑتا ہے؟

غربت اور مہنگائی کی ماری عوام کو چاند دیکھنا کتنا مہنگا پڑتا ہے؟
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (باچا خان، محمد عامر) پشاور میں رویت ہال کمیٹی کی جانب سے جاری کیا گیا ایک نوٹس منظر عام پر آیا ہے جس میں رمضان کے چاند کی رویت کے حوالے سے ہونیوالے اجلاس کے پُرتکلف کھانے کیلئے ٹینڈر مانگے گئے ہیں۔

 اس حوالے سے سوشل میڈیا پر تنقید بھی جاری ہے جس میں زیادہ لوگوں کا یہ خیال ہے کہ انتہائی مشکل دور سے گزرتی معیشیت اور عوام کے دیے گئے ٹیکس پر ایسی شاہ خرچی ان حکومتی اداروں کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

 اس دستاویز کے مطابق 22 مارچ 2023ء کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف دفتر عید گاہ چارسدہ روڈ پر ہونا ہے اور اس دوران کھانوں کیلئے مختلف فرمز سے کھانے کے کوٹیشنز طلب کی گئی ہیں۔ 

 اجلاس میں درجنوں وی آئی پیز اور جنرل پبلک کے کھانے کی کوٹیشن طلب کیا گیا۔ 

 اس دستاویز کے مطابق وی آئی پیز کیلئے مینو میں چاول، دم پخ، بیف چاول، مکس سبزی، رشین سلاد، حلوہ اور کولڈ ڈرنکس شامل ہیں جبکہ عام مہمانوں کیلئے بیف چاول، چکن کری، مکس سبزی، نان اور کولڈ ڈرنکس شامل ہیں۔

نگراں وزیر مذہبی امور و اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ نے معاملے کا نوٹس لےلیا
دوسری جانب نگراں وزیر مذہبی امور اور اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ نے رویت ہلال کمیٹی کے پر تکلف کھانے کے اس ٹینڈر کا نوٹس لے لیا ہے اور  فی الفور ٹینڈر واپس لینے کے احکامات جاری کردیے ہیں، ساتھ ہی ساتھ  12 گھنٹوں کے اندر اس معاملے کی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

 اس حوالےسے ان کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں صرف کمیٹی ممبران مدعو کیا جائیں اور محکمہ تمام اخراجات میں کفایت شعاری سے کام لے، موجودہ معاشی صورتحال میں اس قسم کے پرتکلف کھانوں کا اہتمام کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا۔