ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے لاہور میں ریلی کے دوران جاں بحق ہونے والے کارکن علی بلال کے والد سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا۔
سوشل میڈیا پر فواد چوہدری نے لکھا کہ انصاف وکلاء ونگ کے مطابق علی بلال شہید کے والد کو کل جنازے کے بعد اغوا کر لیا گیا ہے۔ فواد چوہدری نے لکھا کہ علی بلال کے والد اور خاندان کے لوگ پولیس کی حراست میں ہیں۔
انصاف وکلاء ونگ کے مطابق علی بلال شہید کے والد کو کل جنازے کے بعد اغواء کر لیا گیا ہے اور وہ اور ان کے خاندان کے لوگ پولیس کی حراست میں ہیں، اب وہی ہو گا جو ہوتا ہے کہ پولیس کی حراست سے ایک ویڈیو آئیگی کہ ہم نے محسن نقوی اور پولیس کو معاف کیا، لیکن یہ ملک ان کو معاف نہیں کریگا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 10, 2023
پی ٹی آئی رہنما نے لکھا کہ اب وہی ہوگا جو ہوتا ہے کہ پولیس کی حراست سے ایک ویڈیو آئے گی کہ ہم نے محسن نقوی اور پولیس کو معاف کیا، لیکن یہ ملک ان کو معاف نہیں کریگا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے لاہور میں جس دن ریلی نکالی تھی اس دن ایک کارکن جاں بحق ہوگیا تھا۔