ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کارکن علی بلال کی موت کی وجہ سامنے آگئی

پی ٹی آئی کارکن علی بلال کی موت کی وجہ سامنے آگئی
کیپشن: File Photo
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے کارکن علی بلال کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر پر آگئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں علی بلال پر تشدد کی تصدیق ہو گئی، علی بلال کی موت دماغ میں گہری ضرب آنے کے بعد خون زیادہ بہنےسے ہوئی، مقتول علی بلال کے جگر اور لبلبہ میں خون جمع ہونا بھی موت کی وجہ بنا۔

رپورٹ کے مطابق دماغ میں خون جمع ہونے سے علی بلال کا بلڈ پریشر انتہائی کم ہو گیا تھا، ان کے جسم کے حساس اعضاء پر بھی تشدد کیا گیا، علی بلال کی کھوپڑی کا ایک حصہ بری طرح سے متاثر ہوا تھا۔

گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے تحریک انصاف کے کارکن علی بلال کی نماز جنازہ بابا گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں فرخ حبیب، اعجاز چودھری، حماد اظہر، اعظم سواتی، شفقت محمود، میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔