(ویب ڈیسک)شلجم ایک عام سی سبزی ہے جسے پکا کر اور کچا دونوں طریقوں سے کھایا سکتا ہے، اسے سلاد کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ،اس کے فوائد اور ادویاتی خصوصیات بے شمار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شلجم میں معدنیات کیلشیم، پوٹاشیم فاسفورس پروٹین، وٹامنز، فولاد وغیرہ اجزاء ہوتے ہیں۔ یہ سبزی ہر عمر کے ا فرد کے لیے فائدہ مند ہے، بلکہ بعض بیماریوں کے علاج کے لئے بھی بطور دوا استعمال ہوتی ہے۔نہ صرف شلجم غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں بلکہ شلجم کے پتوں میں بھی بھر پور غذائیت پائی جاتی ہے۔
تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ شلجم کا استعمال کولیسٹرول کی مقدار کو جسم میں بڑھنے نہیں دیتا اس میں کیلشیم اور پوٹاشیم کی کافی مقدار اس میں شامل ہوتی ہےاس لئے ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے یہ بہترین غذا ہے ۔اس لئے شلجم کھانے والوں کوآ سٹیوپروسس کی بیماری بھی نہیں ہوتی۔ یہ وزن کو بھی کنٹرول میں رکھتا ہے۔ بلا شبہ اس کے لاتعداد طبی فوائد ہیں۔یہ پٹھوں کی مضبوطی اور دل کی دھڑکن کے لئے اور پیٹ کے متعدد امراض کے لیے سود مند ہے۔
فائبر کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے شلجم بڑی آنت کی سوزش کے ساتھ ساتھ ڈائیورٹیکولوسس کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے اسی طرح ریشہ سے بھرپور سبزیوں سے بھری خوراک قبض کو دور کرنے اور باقاعدگی کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوتی ہے تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جو لوگ زیادہ مقدار میں مصلوب سبزیاں کھاتے ہیں ان میں سلفورافین مرکب کی بدولت کینسر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔