سیاست سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں،ترجمان پاک فوج

Major general,Babar iftikhar,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخارنے کہا ہے کہ فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں۔اس حوالے سے افواہیں نہ پھیلائی جائیں ۔پاک فوج کا موقف ایسے ہی ہے اور ایسے ہی رہے گا۔بہتر ہوگااس بارے میں کوئی قیاس آرائی نہ کی جائے نہ بحث کی جائے۔

جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے میجر جنرل بابر افتخار نے ملک کی حالیہ سیاسی صورتحال کے سوال پر مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ سیاسی امور پر بات نہیں کرنا چاہتے۔ 

 آپ ان سے سوال کریں جو انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان پاک فوج نے واضح کیا کہ وہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں پاک فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں۔ جو لوگ مداخلت کی بات کرتے ہیں، اس کا جواب بھی ان ہی سے مانگا جائے، ان سے ثبوت مانگا جائے اور اگر کوئی بات کرتا ہے تو اس کے پاس اس کے ثبوت بھی ہوں گے۔

 انہوں نے کہا کہ 9 مارچ کو شام 6 بج کر 43 منٹ پر بھارتی حدود سے تیز رفتار چیز کو ریڈار پر دیکھا گیا۔ 9مارچ کو 6 بج کر 33 منٹ پر ایک چیز نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، پاکستان ایئرفورس نے اس چیز کی مکمل مانیٹرنگ کی۔ اس چیز نے اچانک رخ بدلا اور پاکستانی حدود کی طرف بڑھنے لگی۔بھارتی چیز کسی حساس جگہ پر نہیں گری۔زیادہ امکان ہے کہ یہ میزائل ہی ہوگا۔ میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ فلائنگ اوبجیکٹ غیرمسلح تھا، پاک فضائیہ نے فلائنگ اوبجیکٹ کا مکمل جائزہ لیا، فلائنگ اوبجیکٹ 3 منٹ 24 سیکنڈتک پاکستانی حدودمیں پروازکرتا رہا، پاکستان فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کرتاہے ۔

واقعہ کی وجہ جوبھی ہوبھارت کو جواب دیناپڑےگا، اگر پاکستان کی حدود میں کوئی بھی چیز داخل ہوتی ہے یا کوئی بھی خلاف ورزی ہوتی ہے تو اس کا بھرپور جواب دینے کے لئے پاک فوج موجود اور تیار ہے۔پاکستان نے ہمیشہ ایک ذمہ دار ملک ہونے کا ثبوت دیا۔بھارت میں ایسی دہشت گرد تنظیمیں ہیں جنہیں کنٹرول کرنے میں وقت لگے گا جبکہ ہم چندہفتوں میں80دہشت گردہلاک کرچکے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ امریکا کا کوئی شیڈول جاری نہیں ہوا۔