ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ انہوں نے تحریک عدم اعتماد کے لئے ہونے والے اجلاس میں شرکت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔ جہانگیر ترین کے ساتھ ہوں نہ منحرف اراکین کے ساتھ ہوں ۔ میں صرف عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں لیکن عمران خان نے ان چار برسوں میں مجھے جس طرح ذلیل کیا ہےاور میری وفاداری کو روند ڈالا ہے،اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا ۔
ڈاکٹر عامر لیاقت نے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ میں اسد عمر کو متنبہ کرتا ہوں وہ اراکین کودھمکیاں دینے سے باز رہیں،دونوں بھائی لڈوبٹورے کھڑے ہیں۔ ایک نواز شریف کا وفادار،دوسرا شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار ہے۔ ہمارے خاندان سے اپنے والدمحترم جنرل محمد عمر کےمثالی تعلقات کا خیال کریں، آئین اتناُوہ نہیں جانتے جتنا میں جانتا ہوں۔
اسد عمرُ @Asad_Umar کو متنبہ کرتا ہوں وہ اراکین کودھمکیاں دینے سے باز رہیں،دونوں بھائی لڈوبٹورے کھڑے ہیں ایک نواز شریف کا وفاداردوسرا شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار،ہمارے خاندان سے اپنے والدمحترم جنرل محمد عمر کےمثالی تعلقات کا خیال کریں، آئین اتناُوہ نہیں جانتے جتنا میں جانتا ہوں
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 10, 2022
عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نو رتنوں میں گھر چکے ہیں۔ فیضانی ہوائیں چلنا بند ہوگئیں ہیں ، ایک بار غور کریں کہ لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں دورے کے دوران ان کے ساتھ تصویر کیوں نہیں کھنچوائی؟ میں وزیراعظم کے ساتھ ہوں لیکن جو ہاتھ بنے پھرتے ہیں ان کا احتساب نہیں ہوگا؟
وزیراعظم نو رتنوں میں گھر چکےفیضانی ہوائیں چلنا بند ہوگئیں ہیں ، ایک بار غور کریں کہ لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں دورے کے دوران ان کے ساتھ تصویر کیوں نہیں کھنچوائی؟ میں وزیراعظم کے ساتھ ہوں لیکن جو ہاتھ بنے پھرتے ہیں ان کا احتساب نہیں ہوگا؟@ImranKhanPTI
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 10, 2022
عامر لیاقت نے مشورہ دیا کہ وزیراعظم مؤثر اراکین اسمبلی سے ملاقات کریں اور ان مخلصین سے مشورہ لیں جنہیں آپ نے رنگ برنگی اور جوکر وزرا پرفوقیت دی۔ وزرا کے ساتھ اجلاس کرنے سے کیا فائدہ ؟ اراکین اسمبلی جب وزرا کو قابل ملاقات نہیں سمجھتے تو ان کی سنیں گے کیا؟
وزیراعظم مؤثر اراکین اسمبلی سے ملاقات کریں اور ان مخلصین سے مشورہ لیں جنہیں آپ نے رنگ برنگی اور جوکر وزرا پرفوقیت دی، وزرا کے ساتھ اجلاس کرنے سے کیا فائدہ ؟ اراکین اسمبلی جب وزرا کو قابل ملاقات نہیں سمجھتے تو ان کی سنیں گے کیا؟@ImranKhanPTI
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 10, 2022